28 دسمبر 2013 - 20:30
سر کاٹ کر سروں سے فٹبال کھیلنے والے دنیا کے انوکھے پلیئر+تصاویر

قرآن کریم کی اس آیت’’ بل ھم اضل‘‘ کہ یہ لوگ درندوں سے بھی بدتر ہیں کے واضح مصادیق اگر دیکھنا ہوں تو درج ذیل تصویروں پر کچھ دیر ضرور غور کریں۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کے ٹی وی چینل نے حالیہ دنوں میں تکفیری دھشتگرد ٹولے ’’داعش‘‘ کا ایک ویڈیو کلیپ نشر کیا جس مں اس ٹولے سے وابستہ درندہ افراد نے شہر عدرا میں عام باشندوں کے سر قلم کر کے ان کے سروں کو فٹبال کی طرح لاتیں مارتے ہوئے ان کی بے حرمتی کی ہے۔شہر عدرا کے رہنے والے لوگوں کے اس جرم میں دھشتگردی ٹولے داعش نے سر قلم کئے کہ وہ شام کی کافرانہ حکومت کے ماننے والے ہیں۔شام کی الحدث نیوز ایجنسی نے لکھا ہے کہ شہر عدرا میں سرگرم دھشتگردوں کے لباس اور شکل و صورت سے ایسا لگتا ہے کہ وہ شامی نہیں ہے۔واضح رہے کہ شام میں خود مقیمی دھشتگردوں سے زیادہ دوسرے ملکوں کے دھشتگرد بر سر پیکار ہیں جو مظلوم عوام کا قتل عام کرنے میں مشغول ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲